اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کچھ پارٹیاں پاکستان کی زبان بول رہی ہیں' - پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مودی کا خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ ”یہاں بہت سی جماعتیں شہریت ترمیمی بل پر پاکستان کی زبان بول رہی ہیں، اسے عوام کے سامنے لائیں'۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو
وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو

By

Published : Dec 11, 2019, 12:28 PM IST

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پر بحث سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی صبح بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حزب اختلاف پر شدید نکتہ چینی کی

اس دوران انہوں نے کہا، کہ 'چھ ماہ کا وقت تاریخی رہا، جو کام سالوں سے نہیں ہوا وہ ہوا، پاکستان جو زبان شہریت بل کو لے کر بول رہا ہے وہی بات یہاں کی کچھ جماعتیں بول رہی ہیں اسے عوام تک لے جائیے'۔

کرناٹک میں ہوئے ضمنی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں اپوزیشن کی ضمانت ضبط ہونے پر سب کو مبارک باد دی اور کھڑے ہوکر خوشی کا اظہار کرنے کو کہا، ساتھ ہی کہا ۔

اجلاس میں موجود سبھی اراکین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو گزشتہ چھ ماہ میں ہوئے کاموں کے لیے مبارکباد پیش کی اس دوران چھ ماہ میں ہوئے کام پر کتاب تقسیم کی گئی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کتاب کو عوام تک پہنچانے کے لیے کہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details