اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کا جشن منانے وزیر اعظم مودی کی گجرات آمد

سردار ولبھ بھائی پٹیل  کی یوم پیدائش کا جشن منانے وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کی رات اپنی آبائی ریاست گجرات پہنچے۔ احمد آباد ایئرپورٹ پر  گجرات کے گورنر اچاریہ دیورت ، وزیر اعلی وجے روپانی اور دیگر لیڈران ان  کا شاندار استقبال کیا گیا۔

By

Published : Oct 31, 2019, 12:46 AM IST

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کا جشن منانے وزیر اعظم مودی کی گجرات آمد

انہوں نے گجرات آمد کے بعد اپنی والدہ ہیرا بائی سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد حاصل کیا۔ اپنی والدہ سے آشیرواد لینے کے بعد پی ایم مودی گاندھی نگر کے راج بھون میں رات گزارنے کے لئے روانہ ہوگئے۔

اور اگلی صبح یعنی 31 اکتوبر کو جمعرات کی صبح 6:30 بجے ، وہ راج بھون سے کیوڈیا جانے کے لئے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی جمعرات کی صبح آٹھ بجے اسٹیچو آف یونٹی پہنچیں گے اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کا جشن منانے وزیر اعظم مودی کی گجرات آمد

اس کے بعد ، پی ایم مودی رن فار یونیٹی میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد صبح دس بجے ٹکنالوجی ڈیموسٹریش سائٹ کا افتتاح کریں۔ 12:25 بجے مودی ٹینٹ سٹی ون میں آئی اے ایس پروبیشنرز کے پروگرام میں حصہ لیں گے اور عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کا جشن منانے وزیر اعظم مودی کی گجرات آمد

سہ پہر 3:30 بجے پی ایم مودی اسٹیچو آف یونٹی کے کیمپس میں منعقدہ ثقافتی پروگرام میں حصہ لیں گے اور شام 5 بجے وڈوڈرا ایرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ دہلی واپس آئیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details