مہیندر گڑھ کی ریلی میں راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انھیں معیشت کی سمجھ نہیں ہے اور چند ارب پتیوں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔
مہیندر گڑھ کی ریلی میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو پہنچنا تھا، لیکن طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ نہیں پہنچ سکیں اور ان کی جگہ راہل گاندھی نے ریلی کو خطاب کیا۔
اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ 'انھیں(سونیا گاندھی) کو وائرل انفیکشن ہے، اس لیے انھوں نے مجھے آپ سے ملنے اور بات کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ میں آخری سکینڈ پر بھی آپ کے بلاوے پر آجاؤں گا۔