اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی - وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارک ہو دیتے ہوئے ان کی اچھی صحت اور درازیِ عمر کی دعا کی۔

PM Modi congratulates Sonia Gandhi on her birthday
وزیر اعظم مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

By

Published : Dec 9, 2019, 1:08 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا 'محترمہ سونیا گاندھی جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد، ان کی اچھی صحت اور درازیِ عمر کے لئے دعا گوہوں'۔

سونیا گاندھی کی پیدائش نو دسمبر 1946 اٹلی کے لوسیانا شہر میں ہوئی ہے۔ ابتدائی تعلیم علاقائی اسکول میں حاصل کی۔ اعلی تعلیم کے لیے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی کا رخ کیا۔

کیمبرج میں ان کی ملاقات راجیو گاندھی سے ہوئی۔ 1968 میں راجیو اور سونیا گاندھی ازدواجی رشتے سے منسلک ہوئے۔

وزیر اعظم مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی
وزیر اعظم مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

سونیا گاندھی نے بھارت میں منتقل ہونے کے بعد بھارتی شہریت حاصل کی اور اپنی ساس اندرا گاندھی کے ساتھ دہلی میں قیام پذیر ہوئیں۔

اندرا گاندھی اس وقت بھارت کی وزیر اعظم تھیں، باوجود اس کے سونیا عوام سے دور رہتی تھیں۔

راجیو گاندھی کے قتل کے بعد سونیا گاندھی کو 1997 میں کانگریس کا صدر بنایا گیا۔ تب سے سونیا سیاست میں سرگرم ہیں۔ اور موجودہ وقت میں بھی وہ کانگریس پارٹی کی صدر کے طور پر عہدہ سنبھال رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details