آج بروز بدھ کو رام مندر کی بھومی پوجن تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا آئیں گے اور یہاں ان کے استقبال کی بھی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وزیراعظم ایودھیامیں آج بھومی پوجن کریں گے - بھومی پوجن
اترپردیش کے ایودھیا میں آج رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب شروع ہونے جارہی ہے اور اس موقع پر بھومی پوجن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم سمیت ملک کی شخصیت شامل ہورہی ہیں۔
image
پانچ اگست کی صبح دہلی سے بذریعہ طیارہ ایودھیا روانہ ہوں گے۔
- صبح 9:35 کو دہلی سے پرواز کرے گا طیارہ
- صبح 10:34 بجے طیارہ لکھنؤ ایئرپورٹ پر اترے گا
- صبح 10:40 کو ہیلی کاپٹر سے مودی ایودھیا جائیں گے
- صبح 11:40 کو ہنومان گڑھ پہنچ کر وہاں درشن پوجا کریں گے
- دوپہر 12 بجے وہ رام جنم بھومی کے احاطے میں پہنچے گے
- یہاں دس منٹ رام للا کی درشن پوجا کریں گے
- دوپہر 12:15 بجے مودی مندر کے احاطے میں پودے لگائیں گے
- دوپہر 12:30 کو بھومی پوجن تقریب کا آغاز کیا جائے گا
- دوپہر 12:40 کو رام مندر کا سنگی بنیاد رکھا جائے گا
- دوپہر 2:05 ساکیت کالیج ہیلی پیڈ کے لیے مودی روانہ ہوجائیں گے
- دوپہر 2:20 کو لکھنؤ کے لیے اڑے گا ہیلی کاپٹر
Last Updated : Aug 5, 2020, 7:05 AM IST