ایسی کوئی منزل نہیں جو ہم ملکر حاصل نہیں کرسکتے ہیں
ہر شہری کے لیے جو ضروری ہے وہ ہم مل کر پورا کرسکتے ہیں
اس مٹی سے عظیم مجاہدین آزادی نکلے ہیں جو اے ایم یو کو مزید زرخیز بناتی ہے
ہمارے آباؤ اجداد نے جو کیا وہ اب اے ایم یو کے طلبا و طالبات کو کرنا ہے
ان کے نقش قدم پر چل کر ہم ملک کو بہت آگے لے جا سکتے ہیں
سیاست کے علاوہ بھی کام کرنے کا شعبہ کئی ہے
اقتدار کو بالائے طاق رکھ کر ہم معاشرے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں
نیو انڈیا کی جب ہم بات کرتے ہیں تو اس کے اصل میں بھی یہی ہے
ملک اور سماج کو سیاست کے چشمے سے نہ دیکھیں
خراب عناصر دنیا کی ہر سوسائیٹی میں مل جائیں گے
منفی رجحانات پھیلائیں گے تو ہم ان کی شناخت کر کے انہیں سماج کے حاشیے پر لا دیں گے
اور اپنے مشن کو جاری رکھیں گے
ہم سب کو ایک ہدف پر نظر رکھ کر ایک ساتھ چلنا ہے اور اس ہدف کا پالینا ہے
تنوع اے ایم یو کی طاقت ہے
ہمارے آباؤ اجداد نے اپنا کام کردیا اور ملک کو آزاد کرالیا
ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک سے غربت، بدحالی کو دور کریں اور تعلیم کی شمع روشن کریں
اب 20-20 کا دور ہے۔ ہمیں تیزی سے کام کرنا ہے
ملک کو نئی اونچائیوں پر پہنچائیں گے
آپ تمام کو 100 سال پورے ہونے پر بہت بہت مبارکباد
مودی نے اے ایم یو کی تمام اعلی شخصیات کو یاد کیا
ان تمام اعلی شخصیات کو یاد کرتا ہوں جنہوں نے اے ایم یو کو یہ شکل دی
اے ایم یو کے تمام المنائی کو بہت بہت مبارکباد کے ساتھ یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ آپ کی ہر ترقی کے لیے ہماری حکومت ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں۔