اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'رفائل پر مودی کےخلاف ایف آئی آر درج کی جائے' - وزیراعظم نریندرمودی

کانگریس نے کہا ہے کہ 'رفائل سودے میں تازہ انکشاف سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ہے'۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 6, 2019, 6:25 PM IST

Updated : Mar 6, 2019, 7:19 PM IST


کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ 'وزیراعظم مودی نے دفاعی خرید کے سبھی ضابطوں کونظر انداز کرکے سرکاری خزانہ کو بھی نقصان پہنچایا ہے اس لیے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے'۔

انہوں نے پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ 'رفائل خرید پر بات چیت کے لیے تشکیل آئی این ٹی کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم دفتر اس سودے میں براہ راست طورپر اور غلط طریقہ سے شامل رہا ہے اور اس نے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے'۔ مسٹر مودی کے کہنے پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے 12اور 13جنوری 2016کو رفائل جنگی جہازوں کی قیمت طے کی، جبکہ وہ اس کے لیے بااختیار نہیں تھے'۔

مسٹر سرجے والا نے کہاکہ 'مودی حکومت نے 36رفائل جنگی جہازوں کی قیمت 63ہزار 450کروڑ روپے طے کی تھی۔ یہ شرح کانگریس کی قیادت والی حکومت کے وقت 126طیاروں کی شرح کے مقابلہ کافی زیادہ ہے ۔مسڑ مودی نے اس سودے میں ملک کو تو نقصان پہنچایا ہی ساتھ ہی رفائل بنانے والی کمپنی داسو کی 4305کروڑ روپے کی بینک گارنٹی ختم کرکے اسے براہ راست فائدہ پہنچایا ہے'۔

انھوں نے کہاکہ 'رفائل خرید سودے میں مودی کےسبھی ضابطوں کو نظر انداز کرکے اور پوری طرح سے من مانی کرنے کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو کافی نقصان ہواہے، اس نقصان کےمدنظر اب وقت آگیاہے کہ مسٹر مودی کےخلاف رفائل گھپلہ میں ایف آئی آر درج ہونی چاہئے اور معاملہ کی جانچ کی جانی چاہئے ۔

Last Updated : Mar 6, 2019, 7:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details