مودی نے آج یہاں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر داخلہ امت شاہ، صنعت اور تجارت کے وزیر، وزیر مملکت برائے خزانہ اور ان وزارتوں کے سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں معیشت کو کورونا وبا کے اثرات سے نکالنے کے لئے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور گھریلو سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
مودی کا ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال موجودہ صنعتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو فروغ دینے کا کا ذکر کرتے ہوئے اس کے لئے ضروری مالی تعاون کے بندوبست پر بھی زور دیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت نقطہ نظر اپنا کر سرمایہ کاروں کے مسائل پر توجہ دی جائے اور انہیں مرکزاور ریاستی حکومتوں کی سطح پر تمام ضروری منظوری لینے میں مدد کی جانی چاہئے۔
ملک میں فاسٹ ٹریک موڈ سے سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور گھریلو علاقے کو فروغ دینے کی مختلف حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔