مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ دو ماہ سے فوجی تعطل کے دوران گذشتہ ماہ وادی گلوان میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہوئے خونریز تصادم کے بعد فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے لداخ پہنچے مودی نے نیمو میں فوج ، انڈو تبتین بارڈر پولیس اور ایئرفورس کے بہادر جوانوں سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا ’’ توسیع پسندی کا دور ختم ہوچکا ہے ، یہ دور ترقی پسندی کا ہے۔ تیزی سے بدلتے وقت میں ترقی پسندی ہی اہم ہے۔ ترقی پسندی کے لئے ہی مواقع موجود ہیں اور ترقی ہی مستقبل کی بنیاد ہے۔ گزشتہ صدیوں میں توسیع پسندی نے انسانیت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، اور انسانیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ توسیع پسندی کی ضد جب کسی پر سوار ہوئی ہے ، اس نے ہمیشہ امن عالم کے سامنے خطرہ پیدا کیا ہے