ملک بھر میں غیر منظم شعبے سے وابستہ ملازمین کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
اسی تناظر میں ایڈووکیٹ آر سبرامنیم نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک ایسی اسکیم تشکیل دے جو غیر منظم شعبہ کے ملازمین اور مزدوروں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے لیے معاوضے کو یقینی بنائے۔