اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

زندگی سے کھلواڑ

وادی کشمیر میں ضلع گاندربل کے وندھامہ لار علاقے میں غیر قانونی طور پر مٹی نکالے جانے سے علاقے کی ایک بڑی آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کے گرنے کا بھی خطرہ ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 15, 2019, 10:22 AM IST

ٹرانسمیشن لائن کے کناروں سے بھی مٹی اٹھائی گئی ہے جس سے ٹاور کے کنارے کمزور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسمشن لائن کا ٹاور کبھی بھی گر سکتا ہے۔

زندگی سے کھلواڑ

علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے غیر قانونی طریقے سے مٹی نکالنے کا کام جاری ہے۔

وندھامہ کمیٹی کے اراکین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دن رات مشینوں سے مٹی نکالی جارہی ہے، اور پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن کو بھی اکھاڑ دیا گیا ہے جس سے پورے علاقے میں پانی کی قلت ہوگئی ہے۔

ویلفیئر کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کے کناروں سے بھی مٹی اٹھائی گئی ہے جس سے ٹاور کے کنارے کمزور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسمشن لائن کا ٹاور تیز ہواوں یا شدید برفباری سے گر سکتا ہے۔

ویلفیئر کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے متعلق ضلع انتظامیہ کو اطلاع دی ہے، لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مٹی اٹھانے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details