اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نو ٹو سنگل یوز پلاسٹک، فضلہ دل اور پھیپھڑوں کو متاثر کررہا ہے - سنگل یوز پلاسٹک بین

سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کے لئے ملک میں مہم چل رہی ہے، ای ٹی وی بھارت بھی اس مہم کا ایک اہم حصہ بنا ہواہے، اور اس کا تھیم 'نو پلاسٹک زندگی فینٹاسٹک' رکھا گیا ہے، اس مہم کے 43 ویں قسط پر خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں۔

نو ٹو سنگل یوز پلاسٹک
نو ٹو سنگل یوز پلاسٹک

By

Published : Jan 23, 2020, 3:43 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:04 AM IST

ہریانہ، کروکشیترا: آج پلاسٹک آلودہ ماحول کے لئے سب سے بڑی تشویش کا موضوع بن گیا ہے، اس میں سب سے زیادہ خطرناک ہے سنگل یوز پلاسٹک اور پلاسٹک کا فضلہ جو بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک کے لئے مسائل پیدا کر رہا ہے۔

نو ٹو سنگل یوز پلاسٹک

ایک ایسا ملک میں جہاں فضلہ جمع کرنا اور ری سائیکلنگ کے لیے صحیح عمل نہیں ہے۔ نتیجتا اس کا اثر یہ ہے کہ پلاسٹک کے فضلہ سے نمٹنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سي پي سي بي) کے 2012 کے اعدادوشمار کے مطابق، بھارت ایک دن میں 26 ہزار ٹن پلاسٹک کی پیداوار کرتا ہے اور اس سے بھی تشویشناک بات یہ ہے کہ یہاں ایک دن میں 10 ہزار ٹن سے زیادہ پلاسٹک کے فضلہ جمع نہیں ہو پاتے ہیں۔

وہیں 40 لاکھ کروڑ لوگ روز پلاسٹک بیگ خریدتے ہیں اس کے علاوہ پانچ لاکھ پلاسٹک سٹرا روز خریدے جاتے ہیں، تقریبا 50 لاکھ لوگ پلاسٹک گلاس اور کپ خریدتے ہیں' ڈاکٹر شیلیندر سینی نے پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر کچھ اعداد و شمار اشتراک کیا انہوں نے بتایا کہ جب پلاسٹک کی چیزیں پھینک دی جاتی ہیں تو نالے ٹھپ ہو جاتے ہیں۔

ان سے نقصان دہ کیمیکل نکلتے ہیں اور جب یہ پانی انسان کے جسم میں جاتا ہے تو اس سے کینسر جیسی مہلک بیماریاں ہوتی ہیں، آج 11 لاکھ آبی مخلوقات پلاسٹک کی وجہ سے معدومیت کے دہانے پر پہنچ گئیں ہیں۔

سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے کے علاوہ ڈاکٹر سینی پلاسٹک کے ضمنی اثرات پر مطالعہ کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ پلاسٹک سے ہونے والی بیماریوں اور خطرات کی بھی معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سینی نے کہا کہ اس سے دماغ سٹروک ہوجاتا ہے، پلاسٹک سے زہریلا کیمیکل جاری کیا جاتا ہے، جس سے دمہ اور آنکھوں میں جلن بھی ہوسکتی ہے، ساتھ ہی زہریلا کیمیکل کے پھیپھڑوں اور دل تک پہنچنے پر بھی خطرناک بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں، یہاں تک کی شخص کو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے۔

ماحولیات اور صحت کے لئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سینی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کی بجائے دوسری مصنوعات کا استعمال کریں۔ تاکہ اس مضر آثرات سے ماحول کو پاک کیا جا سکے اور ملہک بیماریوں سے خود کو محفو‎ظ رکھا جا سکے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details