بھارت میں ہر طرف پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، تو ایسے میں پلاسٹک کے متبادل کو سامنے لانا بے حد ضروری ہے۔
اسی ضمن میں کرناٹک کے ضلع رائچور میں حکومت اور منتخب نمائندے کپڑے کے تھیلے کے استعمال کو مقبول بنانے میں کوشاں نظر آ رہے ہیں۔
سٹی میونسپل کونسل کی رکن نیلینی چندرشیکھر رائچور کے سندھنور علاقے میں لوگوں کے درمیان کپڑے کے تھیلے تقسیم کررہی ہیں۔
انہوں نے اپنی جیب سے پیسہ خرچ کر کے 600 کپڑے کے تھیلے خریدے اور سندھنور کے وارڈ نمبر 2 میں لوگوں کے درمیان مفت میں تقسیم کر رہی ہیں۔