اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اب کی بار ٹرمپ سرکار' - وزیر اعظم کے اس بیان کی مذمت

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان اور قومی ترجمان پی ایل پنیا نے وزیر اعظم کے اس بیان کی مذمت کی ہے، اور اسے فارین پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

'اب کی بار ٹرمپ سرکار'

By

Published : Sep 23, 2019, 3:43 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:04 PM IST

ریا ست ہائے متحدہ امریکہ کے ہاسٹن میں ہاؤڈی مودی تقریب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ'اب کی بار ٹرمپ سرکار 'کہے جانے پر کانگریس پارٹی نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔

کانگریس رکن پارلیمان اور قومی ترجمان پی ایل پنیا نے وزیر اعظم کے اس بیان کی مذمت کی ہے، اور اسے فارین پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

'اب کی بار ٹرمپ سرکار '

بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے خاص ملاقات میں پی ایل پنیا نے کہا کہ 'وزیراعظم کا یہ بیان کتنا مناسب ہے کتنا نہیں یہ ماہرین ہی طئے کریں گے، لیکن اس بیان کے برے نتائج سامنے آئیں گے'۔

پنیا نے کہا کہ 'کسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل دینا مناسب نہیں ہے، لیکن وزیراعظم نے یہ کیا ہے یہ افسوسناک ہے، پنیا نے وزیراعظم کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں بطور بھارت کے وزیراعظم ہوتے ہیں، اسلئے انہیں اپنے وقار کا خیال رکھنا چاہئے، اور کسی ملک کے اندرونی مسائل میں دخل نہیں دینا چاہئے'۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 5:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details