اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز کا اعلان کل - صنعت بھی شریک ہوں گ

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل کل دہلی میں نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ کے پہلے ایڈیشن کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

نیشنل اسٹارٹپ ایوارڈز کا اعلان کل
نیشنل اسٹارٹپ ایوارڈز کا اعلان کل

By

Published : Oct 5, 2020, 10:58 PM IST

مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے پیر کو یہاں بتایا کہ اس ورچول ایوارڈ تقریب میں وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت بھی شریک ہوں گے۔


محکمہ انڈسٹری پروموشن اینڈ انٹرنل ٹریڈ نے عمدہ اسٹارٹ اپ کو اور کاروبار سے دوستانہ ماحول پیدا کرنے والوں کی شناخت کرکے اور ان کو انعام دینے کے لئے نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز قائم کیا ہے۔

ان ایوارڈز کے پہلے ایڈیشن کے لئے 12 شعبوں سے درخواستیں طلب کی گئیں۔ انہیں کل 35 زمروں میں ذیلی درجہ بندی کی گئی ہے۔ یہ شعبے زراعت، تعلیم، انٹرپرائز ٹکنالوجی، توانائی، خزانہ، خوراک، صحت، صنعت، خلا، سیکیورٹی، سیاحت اور شہری خدمات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان


ان کے علاوہ ان شعبوں سے اسٹارٹ اپ کا بھی انتخاب کیا جانا ہے جو دیہی علاقوں میں کام کررہے ہیں، خواتین کی سربراہی میں ہیں اور تعلیمی کیمپس میں واقع ہیں۔ جیتنے والی اسٹارٹ اپ کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details