اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان طیارہ حادثہ کے لیے پائلٹ اور اے ٹی سی ذمہ دار - طیارہ کے دونوں پائلٹ اور اے ٹی سی لینڈنگ

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے گزشتہ ماہ مسافر طیارہ حادثہ کے لیے پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی ) کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

پاکستان طیارہ حادثہ کے لیے پائلٹ اور اے ٹی سی ذمہ دار
پاکستان طیارہ حادثہ کے لیے پائلٹ اور اے ٹی سی ذمہ دار

By

Published : Jun 25, 2020, 4:44 AM IST

مسٹر غلام سرور خان نے طیارہ حادثہ کی عبوری رپورٹ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

مسٹر خان نے کہا کہ طیارہ کے دونوں پائلٹ اور اے ٹی سی لینڈنگ کے پروٹوکول پر عمل کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ پرواز کے لیے 100 فیصد ٹھیک تھا اس میں کسی قسم کی کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔

مسٹر خان نے کہا کہ دونوں پائلٹز، کیپٹن اور معاون پائلٹ تجربہ کار تھے اور طبی طور پر جہاز اڑانے کے لیے فٹ بھی تھے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے گزشتہ ماہ مسافر طیارہ حادثہ کے لیے پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی ) کو ذمہ دار قرار دیا ہے

پائلٹز نے اے ٹی سی کی طرف سے جاری لینڈنگ کے سٹینڈرڈ پروٹوکول پر عمل نہیں کیا، جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ وائس ریکارڈ ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے تین مرتبہ پائلٹ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ اس کی اونچائی ابھی بھی زیادہ ہے اور پائلٹ سے کہا گیا کہ لینڈنگ پوزیشن نہ لیں بلکہ ایک چکر اور لگا کر آئیں لیکن پائلٹ نے کنٹرولر کی ہدایات کو نظرانداز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں ہی ملک میں پھیل رہے عالمی وبا کورونا وائرس کے سلسلے میں بات کررہے تھے۔

دونوں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے اور اپنے اہل خانہ کے لوگوں کے سلسلے میں فکرمند تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے طیارہ کے کاک پٹ میں بات چیت کو سنا تھا، پائلٹ لینڈنگ کی طرف توجہ دینے کے بجائے کورونا وائرس کے سلسلے میں بات چیت کررہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details