اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو ویر چکر

رواں برس فروری میں پاکستانی ایئر فورس ایف 16 کے ذریعے میگ 21 کو گرائے جانے کے بعد ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو تقریبا 60 گھنٹے پاکستان کی قید میں گزارنا پڑا تھا۔

Pilot Abhinandan Varthaman, file photo

By

Published : Aug 14, 2019, 1:34 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:43 PM IST


بھارتی حکومت کی جانب سے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کے لیے اعلی فوجی اعزاز 'ویرچکر' کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوم آزادی کے موقعے پر ابھینندن وردھمان 'ویر چکر' سے سرفراز کیے جائیں گے۔

رواں برس 27 فروری کو ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو لائن آف کنڑول پر پاکستان جنگی طیارے ایف 16 کو مار گرایا تھا۔ اس کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اسے قید کر لیا تھا، پھر تین دن بعد ابھینندن کی وطن واپسی ہوئی تھی۔

دراصل پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے بالا کوٹ میں حملے کرکے شدت تنظیم 'جیش محمد' کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

اس کے دوسرے روز لائن آف کنڑول پر بھارتی اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان ہوائی لڑائی ہوئی تھی، جس میں بھارتی حکومت کے مطابق ابھینندن نے پاکستانی جنگی طیارہ ایف 16 کو مار گرایا تھا۔ پھر بھارتی طیارہ میگ 21 بھی کریش ہو گیا، جس کے نتیجے میں ابھینند کو پاکستانی سرزمین میں لینڈنگ کرنی پڑی اور پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 11:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details