اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، باشندگان وبائی امراض سے متاثر - باشندگان وبائی امراض سے متاثر

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کا پرانا شہر فی الحال ڈمپنگ یارڈ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ رہائشی علاقے کوڑے دان بن چکے ہیں، پورے پرانے شہر میں شاید ہی ایسی کوئی گلی یا سڑک ہو جہاں کوڑے کے ڈھیر نظر نہ آئیں۔

حیدرآباد: جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، باشندگان وبائی امراض سے متاثر

By

Published : Oct 30, 2019, 12:11 AM IST

حیدرآباد کے پرانے شہر میں مختلف گلی کوچوں میں جابجا گندا پانی بہتا ہے جس میں مچھروں کی افزائش ہوتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں بالخصوص معصوم بچوں کو ملیریا اور ڈینگو جیسے وبائی امراض کا خطرہ لاحق ہے۔

ویڈیو : حیدرآباد: جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، باشندگان وبائی امراض سے متاثر

شہر کی صفائی میں نہ متعلقہ محکمے کو دلچسپی ہے نہ صفائی کروانے کیلئے عوامی نمائندوں کے پاس وقت ہی ہے۔ جس کی وجہ سے آئے دن ڈینگو کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہو رہی ہیں۔

حیدرآباد: جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، باشندگان وبائی امراض سے متاثر

مزید پڑھیں : حیدرآباد : پٹاخوں کی وجہ سے آنکھوں پر برا اثر

صفائی کے ناقص انتظامات اور ڈینگو کے واقعات پر حکومت کے اعلی ترین عہدیداروں کو عدلیہ کی سخت سرزنش کے باوجود صفائی کے معاملے میں لاپرواہی قابل مذمت ہے۔

حیدرآباد: جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، باشندگان وبائی امراض سے متاثر

صفائی کے متعلق عدلیہ کے احکامات کے باوجود تلنگانہ ہائی کورٹ کے قرب و جوار میں کچرے کے انبار کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس علاقے کے شہریوں کی محکمہ بلدیہ کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔ پرانے شہر کی عوام نے رہائشی علاقوں میں ان کوڑے دانوں کی بر وقت صفائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عوامی نمائندے بھی بارہا یاد دہانی کے باوجود صفائی پر دھیان نہیں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : آرٹی سی ہڑتال: ہائیکورٹ میں یکم نومبر تک سماعت ملتوی

ABOUT THE AUTHOR

...view details