اردو

urdu

By

Published : Apr 16, 2020, 11:25 AM IST

ETV Bharat / bharat

کورونا کی روک تھام کے لیے مفاد عامہ کی عرضی دائر

مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی اپیل میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے علاج میں فوری طور پر نئے طریقے اختیار کرنے اور بہتر اور فوری علاج مہیا کرائے جانے پر زور دیا گیا ہے۔

کورونا سے متعلق مفاد عامہ کے تحت عرضی دائر
کورونا سے متعلق مفاد عامہ کے تحت عرضی دائر

مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی اپیل پر فوری سماعت کے لئے اسے سپریم کورٹ منتقل کیا گیا ہے جس میں حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر بازیابی کے لئے ایٹی ملیریا ایچ سی کیو-اے زیڈ ایم اور ایم سی کیو-اے زیڈ ایم کو استعمال کیا جائے۔

اس اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج معالجے میں فوری طور پر ضروری تبدیلیاں کرے کیونکہ ان کے امراض سے متعلق دیگر افراد کو مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔

درخواست گزار 'لوگوں کے لیے بہتر علاج تنظیم' کے صدر ڈاکٹر کونال سہا نے الزام لگایا ہے کہ بین الاقوامی پر کی جانے والی اسٹڈی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ 19 مریضوں میں ایچ سی کیو اور اے زیڈ ایم کے امتزاج سے سینے کے درد میں 38 دن اور دل کی کمزوروی سے متعلق سانس لینے میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بین الاقوامی طبی اشاعتوں کے مطابق کارڈیک کی پیچیدگیوں اور ممکنہ موت سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہے۔

ساہا نے کہا ہے کہ حکومت نے بین الاقوامی طبی برادری کی انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے سنگین غلطی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details