زائڈس کیڈیلا کمپنی نے بدھ کو اطلاع دی کہ پری کلینیکل ٹاکسٹی ٹرائل میں کووڈ-19 کا ممکنہ ویکسن جائکوو-ڈی محفوظ پایا گیا، کمپنی نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انسانی تجربے کے تحت جائکوو-ڈی کا پہلا ڈوز آج دیا ہے، اس کا انسانی تجربہ 1000 افراد پر کیا جائےگا۔
زائڈس نے کورونا ویکسن کا انسانی تجربہ شروع کیا - ویکسن جائکوو-ڈی
بھارتی دوا ساز کمپنی زائڈس کیڈیلا نے کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ کے ممکنہ ویکسن کا انسانی تجربہ شروع کردیا ہے۔
زائڈس نے کورونا ویکسن کا انسانی تجربہ شروع کیا
کمپنی کے چیئرمین پنکج آر پٹیل نے بتایا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں یہ بڑا قدم ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی دوا ساز کمپنی زائڈس کیڈیلا نے اس ماہ کے شروع میں یہ اعلان کیا تھا کہ احمدآباد کے ویکسن ٹیکنولوجی سینٹر میں بنائے گئے جائکوو-ڈی کا پری کلینیکل ٹرائل کامیابی کے ساتھ پورا کرلیا گیا ہے اور اسے کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن سے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انسانی تجربے کے لیے منظوری مل گئی ہے۔