ان تین دنوں میں دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ڈھائی فیصد مہنگا بھی ہوگیا ہے, ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت میں 54 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
تین دن میں پٹرول 1.74 روپے یعنی 2.44 فیصد مہنگا ہوگیا ہے، ممبئی میں اس کی قیمت 52 پیسے اضافے سے 80.01 روپے، چنئی میں 48 پیسے اضافے سے 77.08 روپے اور کولکاتہ میں 52 پیسے اضافے سے 74.98 روپے ہوگئی۔