ملک میں مسلسل 16 ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، دہلی میں پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافے کے ساتھ 79.56 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 58 پیسے اضافے کے بعد 78.85 روپے فی لیٹر فروخت ہورہی ہے۔
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 16ویں روز اضافہ - delhi news
22 جون پیر کو سرکاری تیل کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، دہلی کے علاوہ دیگر میٹرو شہروں کی بات کی جائے تو یہاں بھی ان قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 16ویں روز بھی اضافہ
سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 33 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 79.56 روپے فی لیٹر تک، جبکہ ڈیزل کی قیمت 58 پیسے اضافے کے بعد 78.85 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
چنئی میں پٹرول 82.87 روپے اور ڈیزل 76.30 روپے ہو گیا ہے، کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 81.27 روپے اور ڈیزل کی قیمت 74.14 روپے تک جا پہنچی ہے، اسی طرح ممبئی میں پٹرول کو 86.36 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.24 روپے ہو گیا ہے۔