اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 13 ویں روز اضافہ - دہلی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمت

قیمتوں میں مسلسل 13 ویں روز اضافہ سے جمعہ کے روز دہلی میں پیٹرول 78.37 روپے اور ڈیزل 77.06 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 13 ویں دن اضافہ
پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 13 ویں دن اضافہ

By

Published : Jun 19, 2020, 9:57 AM IST

کرونا کی وبا کے بحران کے بیچ لوگوں کو پٹرول اور ڈیزل کی افراط زر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 63 پیسے فی لیٹر کا اضافہ درج کیا گیا ہے، اس سے قبل جمعرات کے روز پیٹرول 53 پیسے تو ڈیزل 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ 13 دنوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اب دہلی میں پٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر کے قریب ہوگئی ہے، 78.37 اور ڈیزل 77.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں مسلسل 13 دن کے اضافے کے بعد پٹرول 7.11 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے، اور ڈیزل کی قیمت میں بھی سات روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details