اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول چارماہ اور ڈیزل 19 ماہ کی اعلی سطح پر

جمعہ کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا،عوامی شعبے کی آئل کمپنیوں نے 82 دن کے وقفے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر دوبارہ قیمتوں پر نظرثانی شروع کی تھی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز اضافہ

By

Published : Jun 12, 2020, 9:50 AM IST

Updated : Jun 12, 2020, 10:24 AM IST

پٹرول چارماہ اور ڈیزل 19 ماہ کی اعلی سطح پر


پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز مسلسل چھٹے دن اضافہ درج کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 57 پیسے کا اضافہ کیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول کی قیمت جمعہ کو 74 روپے سے بڑھ کر 74.57 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، 72.22 روپے سے بڑھا کر 72.81 پیسے کر دیا گیا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں پورے ملک میں اضافہ ہوا ہے، لیکن وہ مختلف ریاستوں میں ٹیکس اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے اضافے کے بعد مختلف ہوتی ہیں۔

یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب تیل کمپنیوں نے اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، مسلسل چھ روز کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 12, 2020, 10:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details