اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساتویں روز بڑا اضافہ - پیترول ڈیزل کی خبر

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساتویں روز بڑا اضافہ کیا گیا ہے، ان سات دنوں میں دلی میں پٹرول 3.90 روپے یعنی 5.47 فیصد اور ڈیزل چار روپے یعنی 5.76 فیصد مہگا ہوچکا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساتویں روز بڑا اضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساتویں روز بڑا اضافہ

By

Published : Jun 13, 2020, 12:41 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں مسلسل سنیچر کو ساتویں روز پٹرول کی قیمت 59 پیسے کے اضافے کے ساتھ 75 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 58 پیسے بڑھ کر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دلی میں پٹرول کی قیمت سنیچر کو 59 پیسے بڑھ کر 75.16 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے، یہ اس برس 18 جنوری کے بعد کی اس کی اعلی سطح ہے، ڈیزل بھی 58 پیسے مہنگا ہوکر 73.39 روپے فی لیٹر کے دام میں فروخت ہوا جو 2 نومبر 2018 کے بعد کی اس کی سب سے زیادہ خوردہ قیمت ہے۔

پٹرول کی قیمت کولکاتااور ممبئی میں 55۔55 پیسے بڑھ کر بالترتیب 77.05 اور 82.10 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے، چنئی میں یہ 51 پیسے بڑھ کر 78.99 روپے فی لیٹر رہی۔

کولکاتا میں ڈیزل 53 پیسے مہنگا ہوکر 69.23 روپے، ممبئی میں 55 پیسے مہنگا ہوکر 72.03 روپے اور چنئی میں 49 پیسے کے اضافے کے ساتھ 71.64 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام (روپے فی لیٹر میں) اس طرح رہے۔

  • میٹرو شہر ----- پٹرول ---------- ڈیزل
  • دہلی ----------- 75.16 ------- 73.39
  • کولکتہ -------- 77.05 ------- 69.23
  • ممبئی --------- 82.10 ------- 72.03
  • چنئی --------- 78.99 ------- 71.64

ABOUT THE AUTHOR

...view details