قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 21 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، اس کے بعد پٹرول کی قیمت 3880 روپے ہوگئی ہے اور ڈیزل 80.40 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ سات جون سے پیٹرولیم کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 21 ویں دن ہفتہ کو اضافہ کیا ہے (پچھلے بدھ کے روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا) اس سے قبل 82 دنوں تک ان کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا، یہ پہلا موقع ہے جب دہلی میں ڈیزل پٹرول سے زیادہ مہنگا فروخت ہورہا ہے۔
رواں ماہ کی سات تاریخ سے تیل تقسیم کرنے والی کمپنی نے دونوں ایندھنوں کے دام بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا، اس دوران دہلی میں پٹرول 9.12 روپے یعنی 12.80 فیصد مہنگا ہوا ہے، مسلسل 20 دن میں ڈیزل کی قیمت 11.01 روپے یعنی 15.87 فیصد بڑھ گئی ہے۔
کولکاتا اور ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمت 23۔23 پیسے بڑھ کر بالترتیب 82.05 روپے اور 87.14 روپے فی لیٹر ہوگئی، چنئی میں یہ 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ 83.59 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ڈیزل کولکاتا میں 18 پیسے مہنگا ہوکر 75.52 روپے، ممبئی میں 20 پیسے کے اضافےکے ساتھ 78.71 روپے اور چنئی میں 17 پیسے کی تیزی کے ساتھ 77.61 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ حزب اختلاف تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے لیے مرکزی حکومت پر کے خلاف محاذ آرا ہیں اور مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی (وزیر اعظم نریندر مودی) کو خط لکھ کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
بہار میں حزب اختلاف کے رہنما تیجشوی یادو نے جمعرات کے روز اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ سائیکل مارچ نکالا تھا۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) اس طرح رہی۔
میٹروشہر -------- پٹرول ---------- ڈیزل
دہلی ----------- 80.38 -------- 80.40
کولکتہ --------- 82.05 -------- 75.52
ممبئی --------- 87.14-------- 78.71
چنئی --------- 83.59 -------- 77.61