آئل مارکٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
دلی میں آج پٹرول 82.34 روپے اور ڈیزل 72.42 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ دونوں ایندھن میں گذشتہ پانچ دن سے تیزی جاری تھی۔
اس سے قبل مسلسل پانچ دن تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 25 نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمت مستحکم رہیں۔
گزشتہ 9 دنوں میں پٹرول 1.28 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جبکہ ڈیزل میں 1.96 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
گذشتہ روز تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا اجلاس منعقد ہوا۔ یہ خیال کیا جارہا تھا کہ خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی کو مزید تین ماہ تک بڑھانے کے فیصلے پر مہر لگادی جائے گی لیکن یہ اجلاس فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - petrol price in india
گزشتہ 9 دنوں میں پٹرول 1.28 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جبکہ ڈیزل میں 1.96 روپے کا اضافہ ہوا ہے حالانکہ بین الاقوامی بازار میں کروڈ آئل کی قیمت میں نرمی برقرار ہے۔
اس کے بعد اوپیک ممالک کا اجلاس آج متوقع تھا لیکن اس کو بھی 3 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں نرمی برقرار ہے۔ تاہم آج سنگاپور میں کاروبار کے آغاز پر ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت میں نرمی دکھائی دی۔ اس میں فی بیرل $ 0.10 کی کمی سے 45.24 $ تک معمولی کمی واقع ہوئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی فی بیرل $ 0.59 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت یہ فی بیرل 47.59. میں تجارت کر رہا ہے۔
بھات میں آج چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی طرح ہیں۔
شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل
دہلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔82.34 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔72.42
ممبئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔89.02۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔78.97
چنئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔85.31۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔77.84
کولکاتہ۔۔۔۔.۔۔۔83.87۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔75.99