اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول و ڈیزل کی قیمتیوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتی

لاک ڈاون کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی تھی لیکن اب لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے اور سڑکوں پر گاڑیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے تیل کی کھپت بھی زیادہ ہونے لگی ہے۔

petrol diesel prices
petrol diesel prices

By

Published : Jun 10, 2020, 2:22 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار چوتھے روز بھی اضافہ ہوا، جس کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں چار دن میں تین فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت میں 40 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.40 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

گزشتہ چار دنوں میں پٹرول 2.14 روپے فی لیٹر یعنی تین فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔

دہلی میں ڈیزل 45 پیسے فی لیٹراضافہ کے ساتھ 71.62 روپے پر پہنچ گیا۔

چار دن میں اس کی قیمت میں 2.23 روپے یعنی 3.21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 39 پیسے اضافے کے ساتھ 80.40 روپے، چنئی میں 35 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 77.43 روپے اور کولکاتہ میں 38 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 75.36 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت کولکاتہ میں 62 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 67.63 روپے، ممبئی میں 43 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 70.35 روپے اور چنئی میں 39 پیسے کے اضافے کے ساتھ 70.13 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ملک کے چار بڑے میٹرو پولیٹین شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر) اس طرح ہے:-

میٹرو ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل

دہلی ------------ 73.40 (+0.40) ------- 71.62 (+0.45)

کولکتہ --------- 75.36 (+0.38) ------- 67.63 (+0.30)

ممبئی ------------- 80.40 (+0.39) ------- 70.35 (+0.43)

چنئی ------------ 77.43 (+0.35) ------- 70.13 (+0.39)

ABOUT THE AUTHOR

...view details