اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14ویں روز اضافہ - indian oil corporation

گزشتہ 14 دنوں سے مسلسل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، آج 14ویں روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14ویں روز اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14ویں روز اضافہ

By

Published : Jun 20, 2020, 9:46 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 51 پیسے مہنگا ہوا تو ڈیزل 61 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے، دہلی میں پٹرول کی نئی قیمت 78.88 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 77.67 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے دن پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ دہلی میں جمعہ کے دن پیٹرول کی قیمتوں میں 56 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ ڈیزل 63 پیسے مہنگا ہوا تھا، اس کے ساتھ دہلی میں جمعہ کے روز پیٹرول 78.37 روپے فی لیٹر تھی، جبکہ ڈیزل 77.06 روپے فی لیٹر تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ نو جون سے اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ صبح چھ بجے تبدیلی آتی ہے، نئے نرخوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا فیصلہ بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر ملکی زرمبادلہ کی شرح کے ساتھ ساتھ خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، انہیں معیارات کی بنا پر تیل کمپنیاں پیٹرول کی شرح اور ڈیزل کی نئی قیمت کا تعین کرتی ہیں، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ حزب اختلاف ان دنوں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ آور ہوتی نظر آرہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details