اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں ڈیزل کی قیمت تاریخی سطح پر، پٹرول 77 روپے سے تجاوز

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 11 ویں دن اضافے سے قومی دارالحکومت دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی اور پٹرول 19 ماہ کے بعد 77 روپے فی لیٹر سے مہنگا فروخت ہوا۔

دہلی میں ڈیزل کی قیمت تاریخی سطح پر، پٹرول 77 روپے سے تجاوز
دہلی میں ڈیزل کی قیمت تاریخی سطح پر، پٹرول 77 روپے سے تجاوز

By

Published : Jun 17, 2020, 1:20 PM IST

ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 60 پیسے بڑھ کر 75.79 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو اب تک کی سب سے اونچی سطح ہے، اس سے قبل دہلی میں اس کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت 17 نومبر 2018 کو 75.69 روپے فی لیٹر رہی تھی۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 55 پیسے بڑھ کر 77.28 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے ہیں، جو 15 نومبر 2018 کے بعد کی اعلی سطح ہے، ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام سات جون سے روزانہ بڑھ رہے ہیں، ان 11 دنوں میں دہلی میں پٹرول 6.02 روپے یعنی 8.45 فیصد اور ڈیزل 6.80 روپے یعنی 9.22 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے۔

پٹرول کی قیمت کولکاتا اور ممبئی میں آج 53۔53 پیسے بڑھ کر بالترتیب 79.08 روپے اور 84.05 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے، چنئی میں یہ 49 پیسے کے اضافے کے ستھ 80.86 روپے فی لیٹر رہی۔

کولکاتا میں ڈیزل 54 پیسے مہنگا ہوکر 71.38 روپے، ممبئی میں 57 پیسے مہنگا ہوکر 74.32 روپے اور چنئی میں 52 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.69 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) اس طرح ہیں۔

ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) اس طرح ہیں۔

  1. میٹروشہر ------- پٹرول ---------- ڈیزل
  2. دہلی ------------ 77.28 ------- 75.79
  3. کولکتہ --------- 79.08 ------- 71.38
  4. ممبئی ---------- 84.15 ------- 74.32
  5. چنئی ---------- 80.86 ------- 73.69

ABOUT THE AUTHOR

...view details