چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہاکہ وہ اس پر غور کریگی ۔ایودھیا تنازعہ میں فریق گوپال سنگھ وشارد نے عدالت عظمی میں عرضی داخل کرکے جلد سماعت کی درخواست کی ہے ۔
سپریم کورٹ نے ایودھیا تنازعہ کا حل مصالحت کے ذریعہ نکالنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کو 15اگست تک کی مہلت دی ہے ،لیکن عرضی گزار کا کہنا ہے کہ مصالحت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہورہی ہے ۔