وکلاء بلرام سنگھ اور کرونیش کمار شکلا نے یہ درخواست ایڈووکیٹ وشنو شنکر جین کے ذریعہ دائر کی ہے، جس میں سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دستور کی تمہید میں شامل دو الفاظ کو ہٹانے کے لئے عرضی - سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ کو ہٹانے کا مطالبہ
آئین کی تمہید میں 42 ویں ترمیم کے ذریعے شامل 'سیکولر' اور 'سوشلسٹ' الفاظ کو ہٹانے کے لئے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی۔
دستور کی تمہید میں شامل دو الفاظ کو ہٹانے کے لئے عرضی
درخواست گزاروں نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 29 اے (5) میں بھی ان دونوں الفاظ کے اضافے کوچیلنج کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس تبدیلی کے ذریعے شہریوں پر سیاسی نظریہ تھوپا جارہا ہے، کیونکہ حقیقت میں سیکولرازم-سوشلزم سیاسی نظریہ ہے۔