اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گھریلو زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت - گلف نیوز

سعودی عرب کے وزارت حج وعمرہ نے منگل کو اعلان کیا کہ' وہ دوسرے مرحلے میں دھیرے دھیرے 2 لاکھ 50 ہزار گھریلو زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت دے گی۔

Permission for Umrah
گھریلو زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت

By

Published : Oct 13, 2020, 6:00 PM IST

گلف نیوز کے مطابق 18 اکتوبر کو عمرہ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جبکہ تیسرے مرحلے میں غیرملکی زائرین کو یکم نومبر سے سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ممالک سے آنےوالے زائرین کے کوٹے کا بھی بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ، جو زائرین عمرہ کرنا چاہتے ہیں انہیں پرمٹ حاصل کرنے کے لئے 'اعتمرناایپ، کے ذریعہ سے اپنے کو رجسٹرد کرنا ہوگا۔ بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو یکم نومبر سے عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی'۔

مزید پڑھیں:

اقوام متحدہ کو 2021 کے بجٹ کے لئے تین ارب ڈالر درکار


حج اور عمرہ کے لئے 'نیشنل کمیٹی' کے رکن ہانی العمری نے بتایا کہ' زائرین کو مدینہ میں مسجد نبوی میں بھی جانے کی اجازت دی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details