اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا - عید کے اجتماعات

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا

By

Published : Jul 31, 2020, 1:31 PM IST

Updated : Jul 31, 2020, 1:48 PM IST

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔

حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے، قربانی کے بعد احرام کھول دیے جائیں گے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔

سعودی حکام کی جانب سے عید الاضحیٰ کی نماز کچھ مساجد میں ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔

حکام کا کہنا تھا کہ 'اس سال کھلے میدانوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔'

Last Updated : Jul 31, 2020, 1:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details