اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عید کی نماز گھر پراداکریں: قاضی اجمیر - اجمیردرگاہ میں عید کی نماز ادا نہیں ہوگی

اجمیر شہرکے قاضی توصیف احمد صدیقی نے لوگوں سے اپیل کر کہا کہ حکومت کی گائیڈ لائن کا احترام کریں اور اپنے گھروں میں رہ کر عید کی نماز ادا کریں۔

عید کی نماز گھر پراداکریں: قاضی اجمیر
عید کی نماز گھر پراداکریں: قاضی اجمیر

By

Published : May 24, 2020, 8:20 PM IST

ملک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران اب پاکیزہ مہینہ رمضان بھی الوداع ہو گیا۔ اجمیر شہرکے قاضی توصیف احمد صدیقی نے لوگوں سے اپیل کر کہا کہ حکومت کی گائیڈ لائن کا احترام کریں اور اپنے گھروں میں رہ کر عید کی نماز ادا کریں۔

عید کی نماز گھر پراداکریں: قاضی اجمیر

قاضی شہر نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ چل رہا ہے جیسا کہ مسلمان لاک ڈاؤن کا اب تک احترام کرتے آئے ہیں ٹھیک اسی طرح آئندہ بھی برقرار رکھیں۔

عید الفطر کی نماز موجودہ حالات میں عید گاہ میں ادا نہیں کی جاسکتی اس لیے اپنے گھروں میں ہی رہ کر چار رکعت نفل چاشت ہی پڑھ کر اللہ کا شکر ادا کریں ملک میں پھیلی کورونا وبا سے نجات کے لئے دعا کرتے رہیں۔ اور حکومت ہند کی گائیڈ لائن کا احترام کریں۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب اجمیردرگاہ میں عید کی نماز ادا نہیں ہوگی اور نہ ہی زائرین دربار میں حاضری دے پائیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details