اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'نماز پنجگانہ اور تراویح گھروں میں ادا کریں' - رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی

رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے نماز پنجگانہ اور نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے اور سماجی دوری کا لحاظ رکھنے کی اپیل کی

Perform daily prayers and Taraweeh prayers at home
نماز پنجگانہ اور نماز تراویح گھروں میں ادا کریں

By

Published : Apr 24, 2020, 10:26 AM IST

رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم پر غیرمنصوبہ بند طریقے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کی اور کہا کہ اس لاک ڈاؤن کے باعث لاکھوں نقل مکانی کرنے والے خصوصاً مزدور طبقہ افراد مختلف شہروں میں پھنس چکے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'لاک ڈاؤن میں توسیع کی وجہ سے لوگ بے حد پریشان ہیں اور سڑکوں پر گزر بسر کے لیے مجبور ہیں'۔

اسد اویسی نے وزیر اعظم کو کو مخاطب ہو کر کہا ے کہ 'اس غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن سے کئی افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جن میں 12 برس کی ایک لڑکی پیدل اپنے وطن چھتیس گڑھ کے لئے نکلی اور 180 کلو میٹر چل کر راستے میں دم توڑ دیا'۔

بیرسٹر اویسی نے مرکز سے سوال کیا کہ کب وہ ان تارکین کو ان کے وطن بھیجنے کے اقدامات کریں گے۔

رکن پارلمان نے کورونا وائرس کے لئے مسلمانوں کو ذمہ دار قراردئیے جانے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ 'ایک طرف نریندر مودی کہتے ہیں کہ وائرس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا دوسری طرف ان کے پارٹی اراکین وائرس کو اسلام اور مسلمانوں سےجوڑتے ہیں لیکن ویر اعظم انہیں نہیں روکتے'۔

اسداویسی نے نریندر مودی سے کہا کہ 'وہ اپنے پارٹی اراکین کو ایسے بے بنیاد بیانات سے روکیں کیوں کہ یہ ایک وباء ہے یہ کسی کا مذہب، رنگ و نسل نہیں دیکھتی سب پر یکساں اثر انداز ہوتی ہے ہمیں مل کر اس کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا'۔

نماز پنجگانہ اور نماز تراویح گھروں میں ادا کریں

انہوں نے ملک میں جاری نفرت کو کورونا وائرس سے بھی خطرناک قرار دیا اور کہا کِہ وقت کے ساتھ یہ وائرس تو ختم ہوجائے گا لیکن نفرت یاد رہے گی۔

مہاراشٹرا کے پال گر میں ہجومی تشدد میں ہلاک سنتوں کی موت پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسد اویسی نے کہا کہ 'اس کے معاملے کو بھی مسلمانوں کے سر ڈالنے کی کوشش کی گئی اور پہلے پہل زیر اقتدار جماعت کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ مسلمانوں نے حملہ کیا لیکن تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ اس میں کوئی مسلمان نہیں پایا گیا جس سے فرقہ پرست ذہنیت واضح ہوتی ہے'۔

اویسی نے کہا کہ 'اگر پہلو خان اور اخلاق کے قاتلوں کو سزا ہوتی تو پالگر واقعہ نہیں ہوتا علیم الدین انصاری کے قاتل کی ضمانت پر رہائی کے بعد پھول پہنا کر حوصلہ افزائی نہ کی جاتی اور رقیب کے قاتل کو جلوس کی شکل میں عدالت نہ لایا جاتا تو ہجومی تشدد کی حوصلہ افزائی نہ ہوتی اور پالگر واقعہ پیش نہ آتا'۔

صحافی ارنب گوسوامی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ بھلے ہی ارنب جانبدار صحافی ہیں لیکن ان پر حملہ قابل مذمت ہے لیکن حکومت کو صحافیوں کے متعلق دوغلی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔ کہ ایک طرف صحافی پر حملہ پر حکومت اس کے ساتھ ہے تو دوسری طرف چند صحافیوں میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے اس پر یو اے پی اے کے تحت ان پر وطن سے غداری کا مقدمہ عائد کرتی ہے یہ حکومت کی دوغلی پالیسی کی عکاسی ہے'۔

اسد اویسی نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے نماز پنجگانہ اور نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے اور سماجی دوری کا لحاظ رکھنے کی اپیل کی اور کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے اللہ سے گڑگڑا کر دعا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ 'دعا اللہ کو راضی کرنے مومن کا واحد ذریعہ ہے۔ انہوں حکومت سے رمضان میں مساجد میں آذان کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details