اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'رواں برس حج پر نہیں جانے والے عازمین کو آئندہ برس ترجیح دی جائے'

کورونا وائرس بحران کی وجہ سے رواں برس عازمین حج کی تعداد کو محدود کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک سے سفری پابندی کے باعث غیرملکی عازمین کو حج کی سعادت حاصل نہیں ہوگی۔

'رواں برس حج پر نہیں جانے والے عازمین کو آئندہ برس ترجیح دی جائے'
'رواں برس حج پر نہیں جانے والے عازمین کو آئندہ برس ترجیح دی جائے'

By

Published : Jun 30, 2020, 8:09 AM IST

بہار حج کمیٹی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 2021 میں سفر حج پر جانے والے ان افراد کو ترجیح دی جانی چاہیے جنہوں نے حج 2020 کے لیے رجسٹریشن کرایا تھا لیکن کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان رواں برس سفر پر پابندیوں کی وجہ سے نہیں جاسکے، رواں برس بہار میں حج کمیٹی کو چار ہزار 859 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

بہار حج کمیٹی کے ایگزیکیوٹیو آفیسر راشد حسین نے کہا 'ہم نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ جن لوگوں نے حج 2020 کے لیے اندراج کرایا تھا انہیں ترجیح دی جانی چاہئے جب حج 2021 کے لیے اندراج شروع ہوتا ہے، نیز ان عازمین کو بھی زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے جن کی عمر 70 برس سے زیادہ ہے۔'

'رواں برس حج پر نہیں جانے والے عازمین کو آئندہ برس ترجیح دی جائے'

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس حج کمیٹی کو موصول ہونے والی چار ہزار 859 درخواستوں میں سے 169 درخواست دہندگان کی عمر 70 برس سے زائد ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'جو لوگ سفر حج پر نہیں جا سکے ہیں وہ پریشان ہیں، لیکن ہمیں یقین ہے کہ اس بار زیادہ تر درخواست دہندگان کو آنے والے برسوں میں ضرور بھیجا جائے گا۔'

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی عازمین حج پر پابندی عائد کرنے کے سعودی عرب حکومت کے فیصلے کی بھارت نے حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ' کووڈ-19 کے اثرات کی وجہ سے رواں برس بھارتی مسلمان سفر حج پر نہیں جائیں گے۔'

نقوی نے کہا تھا کہ 'انہوں نے سعودی عرب حکومت میں حج و عمرہ کے وزیر محمد صالح بن طاہر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے رواں برس بھارت سے عازمین حج کو نہیں بھیجنے کا مشورہ دیا تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details