اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میرٹھ کی عوام آج بھی خوف و دہشت میں ہے - people were killed at merut in protest

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جو حالات بنائے گئے تھے اسے یاد کر کے آج بھی وہاں کی عوام رات کو چین کی نیند نہیں سو پاتی۔

میرٹھ کی عوام آج بھی ڈر و خوف میں مبتلا ہے
میرٹھ کی عوام آج بھی ڈر و خوف میں مبتلا ہے

By

Published : Feb 7, 2020, 12:39 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:47 AM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء پر دہلی پولیس کے ذریعہ کی گئی مبینہ زیادتی کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

اس دوران سب سے زیادہ ریاست اتر پردیش میں ہنگامی حالات دیکھنے کو ملے جہاں مغربی اتر پردیش میں کئی لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔

میرٹھ کی عوام آج بھی ڈر و خوف میں مبتلا ہے

اسی کے متعلق سے میرٹھ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کی کارروائی میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ ان چھ میں سے پانچ ہلاک شدگان کی قانونی چارہ جوئی کرنے والے وکیل رضوان علی آج دارالحکومت دہلی پہنچے جن سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی اور ان سےجاننے کی کوشش کی کہ میرٹھ کے موجودہ حالات کیا ہیں؟

جس پر انہوں نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی میرٹھ میں رہنے والا ہر ایک شخص اس قدر ڈر و خوف کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے جس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ ان کے لیے قانونی کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور انہیں انصاف کب ملے گا یہ کہنا مشکل ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:47 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details