اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورنٹائین کے دوران اسکول کی حالت تبدیل

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کورنٹائین سنٹر میں رکھے گئے لوگوں نے ایک اسکول کی پینٹنگ کرکے اسے خوبصورت بنا دیا۔

By

Published : Apr 11, 2020, 10:37 PM IST

کوارنٹین کے دوارن اسکول کی حالت تبدیل کر دی
کوارنٹین کے دوارن اسکول کی حالت تبدیل کر دی

ہاتھوں میں پینٹ اور برش لے کر کچھ لوگوں نے اسکول کی صورت ہی بدل دی۔ اس لوگوں کو 14 دنوں کے لیے اس اسکول میں کوارنٹین کر کے رکھا گيا تھا۔

کوارنٹین کے دوارن اسکول کی حالت تبدیل کر دی

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کے دوران جو بھی اپنے گھروں کے لیے لوٹ رہے ہیں، انہیں 14 دن کے لیے کوارنٹین سنٹر میں رکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں اس 14 دنوں کا استعمال آپ کیسے کرتے ہیں۔ اس کی مثال بن رہے ہیں جے پور میں کوارنٹین سنٹر میں رکھے گئے 10 لوگ۔

دراصل ڈیڈ وانا کے راجکیہ سینیئر سکنڈری اسکول کیراپ کو بھی سرکار نے کوارنٹین سنٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہاں دورسری ریاستوں سے لاک ڈاؤن کے دوران لوٹ کر واپس اپنے گاؤں آنے والے 10 لوگوں کو کورنٹین کرکے رکھا گیا ہے۔ لیکن کورنٹین کے اس 14 روز کے وقت میں بھی 10 لوگ خالی نہیں بیٹھے۔ انہوں نے ہاتھ میں برش اور پینٹ لے کر اسکول کی پتائی کر اسے خوبصورت بنا دیا۔ یہ اسکول اب نیا لگنے لگا ہے۔

کوارنٹین کے دوارن اسکول کی حالت تبدیل کر دی

اتنا ہی نہیں کوارنٹین کیے گئے ان 10 لوگوں نے اسکول میں لگے پیڑوں کو بھی مسلسل پانی بھی دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اور بھی نئے پودے لگائے ہیں۔ اپنے کام کے ذریعے اس کا یہی پیغام ہے کہ کورنٹین میں رہنا سزا نہیں بلکہ آپ اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details