اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: پلاسٹک کی اینٹ - پلاسٹک پر پابندی

ہماچل پردیش میں دیگر مصنوعات کے لیے پلاسٹک کے استعمال کے ساتھ ہی، سماج کو یہ پیغام بھی دیا جارہا ہے کہ ماحولیات کی تبدیلی کے لیے ہمیں خود کو پولی تھین کے استعمال سے آزاد کرنا ہوگا۔

نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: پلاسٹک کی اینٹ
نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: پلاسٹک کی اینٹ

By

Published : Dec 17, 2019, 12:07 AM IST

ایک طرف، پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں، لوگ پولی تھین کے خطرے سے پریشان ہیں، تو دوسری جانب، متعدد ادارے پولی تھین سے نجات دلانے میں ان کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔

ویڈیو

ایسی ہی ایک کوشش ضلع سِرمور کی لانا بھلٹا پنچایت کے تحت بارو صاحب میں کی جارہی ہے۔ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت ، بارو صاحب میں 'کلگی دھر ٹرسٹ' کی جانب سے آس پاس کی تمام پنچایتوں سے پلاسٹک کا کچرا یکجا کرنے کے لیے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ان گاڑیوں کی مدد سے یہاں کچرا یکجا کیا جاتا ہے، بعد ازاں کوڑے کو الگ الگ کیا جاتا ہے۔ پھر ان پولی تھین اور پلاسٹک کو پگھلا کر ان سے اینٹ اور سے ٹائلز بنائے جاتے ہیں۔ جن کا استعمال ان پنچایت کے تعمیراتی کاموں میں کیا جاتا ہے۔

لانا بھلٹا پنچایت کی سربراہ روپیندر کور کا کہنا ہے کہ ان کی پنچایت میں پلاسٹک کو یکجا کر کے سیگریگیٹ پوائنٹ تک پہنچایا جاتا ہے۔ بعد ازاں ان سے ٹائلز اور اینٹیں تیار کی جاتی ہیں۔

ضلع سرمور کے بدو صاحب میں پولی تھین کے استعمال کے حوالے سے قابل قدر کوششیں کی جارہی ہے۔ دیہی علاقوں کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہاں پلاسٹک کے علاوہ دیگر کوڑوں کی مدد سے پیپر بیگ اور فائل کور بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

ہماچل پردیش میں جہاں دیگر مصنوعات کے لیے پلاسٹک کا استعمال ہورہا ہے، وہیں سماج کو یہ پیغام بھی دیا جارہا ہے کہ ماحولیات کی تبدیلی کے لیے ہمیں خود کو پولی تھین کے استعمال سے آزاد کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details