اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عبادت گاہیں کھلتے ہی مندروں میں بھیڑ - وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

ان لاک 1 کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، اس کے ساتھ ہی آج سے تمام عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے، صبح میں مسلمانوں نے مساجد میں فجر کی نماز ادا کی تو وہیں مندروں میں عقیت مند کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہوگئی ہے۔

عبادت گاہیں کھلتے ہی مندروں میں پوجا کے لیے لوگوں کا ہجوم
عبادت گاہیں کھلتے ہی مندروں میں پوجا کے لیے لوگوں کا ہجوم

By

Published : Jun 8, 2020, 10:50 AM IST

آج سے ملک بھر میں مذہبی مقامات اور عبادت گاہیں کھول دی گئی ہیں، اجازت ملتے ہی مسلمانوں نے ڈھائی ماہ بعد مساجد میں جاکر فجر کی نماز ادا کی۔ وہیں

ملک بھر کے دیگر مندروں میں بھی آج سے پوجا شروع ہوگئی ہے، دہلی کے جھنڈے والان مندر میں پوجا کے لیے لوگ کا بڑا مجمع پہنچ گیا، صبح سے ہی مندر میں لوگوں کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی گورکھپور واقع گورکھ ناتھ مندر میں آج صبح پوجا کی، اس کے علاوہ ملک کی بیشتر مساجد میں آج فجر کی نماز ادا کی گئی۔

حالانکہ مساجد میں نماز ادا کرنے یا مندروں میں داخلے کے لیے حکومت کی جانب سے شرائط عائد کی گئی ہیں، مساجد میں مصلیان کو گھروں سے وضو بنا کر جانے کی ہدایت دی گئی ہے تو مندروں میں پرساد وغیرہ کی تقسیم پر روک رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details