اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سرینگر میں عزاداروں پر پیلٹ گن فائرنگ، متعدد زخمی - آنسوں گیس

جموں و کشمیر کے سرینگر کے بمنہ علاقے میں ہفتے کو پولیس اور سی آر پی ایف نے عزاداری جلوس پر آنسوگیس اور پلیٹ گن فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی عزادار زخمی ہوگئے۔

سرینگر میں عزاداروں پر پیلٹ فائرنگ، متعدد زخمی
سرینگر میں عزاداروں پر پیلٹ فائرنگ، متعدد زخمی

By

Published : Aug 30, 2020, 10:30 AM IST

Updated : Aug 30, 2020, 10:59 AM IST

مقامی لوگوں کے مطابق عزاداروں نے بمنہ کی خومینی چوک میں جلوس نکالا۔ تاہم وہاں تعینات پولیس اور نیم فوجی دستوں نے ان پر آنسوں گیس کے گولے داغے جبکہ پیلٹ چھرے کا بھی بے تحاشہ استعمال کیا گیا۔

اس دوران متعدد عزادار زخمی ہوگئے ہیں جن کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سرینگر میں عزاداروں پر پیلٹ گن فائرنگ، متعدد زخمی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نوجوان عزاداروں کو آنکھوں اور جسم پر متعدد چھرے داغے گئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

وادی میں شیعہ انجمنوں، سیاسی جماعتوں نے عزاداروں پر تشدد کی شدید مذمت کی۔

Last Updated : Aug 30, 2020, 10:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details