امریکہ کے شہر نیویارک میں ہزاروں افراد نے پولیس کسٹڈی میں جاں بحق ہونے والے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی یاد میں بروکلین برج سے مین ہیٹن تک مارچ کیا۔
جمعرات کی دوپہر ہزاروں افراد کیڈمین پلازہ کے قریب جمع ہوئے۔
جارج فلائیڈ کو یاد کرتے ہوئے اور بروکلین برج سے ہوتےہوئے مین ہیٹن کے فولے اسکوائر کی طرف مارچ کیا۔
اس مظاہرے میں شامل افراد جارج فلائیڈ کے لئے انصاف کے مطالبہ کے لئے نعرے لگارہے تھے۔ سب سے اچھی خبر یہ رہی کہ مظاہرہ پرامن رہا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں’بلیک لائیوزمیٹر‘، ’نسل پرستی امریکہ کی وبا‘ اور’پولیس کی بربریت کو ختم کرو، قتل کو روکو‘ جیسے نعروں کے ساتھ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرے میں نیو یارک سٹی کے میئربل ڈی بلاسیو نے بھی شرکت کی۔