سب ڈویژنل افسر راکیش گپتا نے آج یہاں بتایاکہ کورونا وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سبھی پی ڈی ایس ڈیلروں کو اہل مستفیدین کے مابین اپریل ماہ کے اناج کے ساتھ ایک ماہ کا اضافی مفت اناج تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ خوراک کی تقسیم صحیح طریقے سے مکمل کرانے کیلئے سبھی پی ڈی ایس دکانوں کی بار بار جانچ کی جارہی ہے ۔
اناج تقسیم میں بے ضابطگی برتنے کے الزام میں پی ڈی ایس ڈیلر کا لائسنس رد
اناج کی تقسیم میں بے ضابطگی برتنے اور صارفین کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں بہار کے دربھنگہ ضلع میں ایک عوامی نظام تقسیم ( پی ڈی ایس ) ڈیلر کا لائسنس رد کر دیا گیا ہے ۔
اناج تقسیم میں بے ضابطگی برتنے کے الزام میں پی ڈی ایس ڈیلر کا لائسنس رد
گپتا نے کہاکہ ضلع کے صدر بلاک کے چھوٹائی پٹی پنچایت کے پی ڈی ایس ڈیلر شترو گھن سنگھ کے ذریعہ اناج تقسیم میں بے ضابطگی برتے جانے کے ساتھ ہی صارفین کے ساتھ بد سلوکی کرنے کی شکایتیں ملی تھیں۔ انہوں نے بتایاکہ معاملے کی جانچ کے بعد ڈیلر کی لائسنس فوری اثر سے رد کر دی گئی ہے ۔