اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پون ہنس کی فروخت کے لئے نیلامی کا عمل شروع -

سرکاری ہیلی کاپٹر سروس کمپنی پون ہنس کی فروخت کے لئے حکومت نے جمعرات کو نیلامی کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔

پون ہنس کی فروخت کے لئے نیلامی کا عمل شروع

By

Published : Jul 11, 2019, 10:55 PM IST


اس سے پہلے گزشتہ برس صرف ایک خریدار کے سامنے آنے کی وجہ سے کمپنی کا سرمایہ کشی کا عمل ناکام ہوگیا تھا ۔

اس مرتبہ کمپنی کو فروخت کے لئے رکھا گیا ہے۔ سرکار کمپنی اپنی پوری 51 فیصد حصہ داری فروخت کر رہی ہے جبکہ پبلک سیکٹر کی تیل ریسرچ کمپنی او این جی سی نے بھی حکومت کے ساتھ ہی اس کی 49 فیصد شیئر خریدنے کا متبادل دیا ہے۔

یہ 49 فیصدشیئر بھی اسی شرح پر خریدے جا سکیں گے جس شرح پر حکومت کے شیئر خریدے جائیں گے۔

ممکنہ خریدار اپنے خدشات یکم اگست تک بھیج سکتے ہیں جن کےجواب آٹھ اگست تک دیئے جائیں گے۔ درخواست ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اگست ہے۔

اس مرحلے میں صرف تکنیکی بولی جمع کرانی ہوگی۔ اس کے بعد 12 ستمبر کو پہلے مرحلے کی کامیاب نیلامی لگانے والوں کو معلومات دی جائے گی ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details