اردو

urdu

پٹنہ میں چار اکتوبر تک اسکولز بند رکھنے کا حکم

By

Published : Oct 2, 2019, 11:20 PM IST

بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں شدید بارش کے بعدکئی علاقوں میں آبی جماﺅ کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے چار اکتوبر تک سبھی سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

پٹنہ میں چار اکتوبر تک اسکولز بند رکھنے کا حکم

ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے کہا کہ شہر کے کئی علاقوں میں گھروں اور اسکولز میں پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے پٹنہ کے سبھی اسکولز کو آئندہ دو دنوں تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس کے لیے سبھی سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز کو تین اور چار اکتوبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔

مسٹر روی نے کہا کہ آبی جماﺅ کی وجہ سے شہرکے سبھی کوچنگ اداروں کو بھی آئندہ دو دنوں تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔


غور طلب ہے کہ بہار میں دھوپ نکلنے سے لوگوں کو تھوڑی راحت ملی ہے لیکن آبی جماﺅ کی صورتحال ابھی بھی بنی ہوئی ہے۔

زبردست بارش اور پھر آبی جماﺅ کی وجہ سے دارالحکومت پٹنہ میں سبھی سرکاری اور پرائیوٹ اسکول گذشتہ 28 ستمبر سے ہی بند ہیں۔

دو دنوں سے بارش نہیں ہونے کے باجوود دار الحکومت پٹنہ کے راجندر نگر، کنکڑ باغ ، بھوت ناتھ روڈ ، کانٹی فیکٹری روڈ ،ملاہی پکڑی اور راجیو نگر میں آبی جماﺅکی وجہ سے لوگ ابھی بھی گھروں میں محصور ہیں۔

دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں پھر سے شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ اس سے پٹنہ میں آبی جماﺅ کے مسئلہ سے پریشان لوگ پھر سے دہشت میں آگئے ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت پٹنہ سمیت وسط بہارکے کچھ اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ الرٹ میں پٹنہ کو نارنگی زمرہ میں رکھا گیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details