یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے، تاہم ان دنوں یہ ہسپتال سرخیوں میں ہے۔
آر ایم ایل ہسپتال پر کووڈ-19 کے مریضوں کے ساتھ لاش کو رکھنے کا الزام اس ہسپتال پر کووڈ 19 کے مریضوں کے ساتھ بُرا برتاؤ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
گذشتہ دنوں یہاں زیر علاج مریض نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے بھیجا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ مریضوں کی حالت کیسی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کے مطابق یہاں کے مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔
اس ویڈیو کے مطابق یہاں مریض مردہ لاش کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں - کوئی بھی مریض مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والا نظر نہیں آ رہا ہے۔
اس ویڈیو کے مطابق وارڈ میں کووڈ انفیکشن سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس کی لاش وہی پڑی ہوئی ہے، اس کو اُٹھا کر باہر لے جانے والا کوئی نظر نہیں آ رہا ہے۔
اس کی وجہ سے دوسرے مریضوں کو پریشانی اور گھبراہٹ ہو رہی ہے۔
نئی دہلی میں روزنانہ ڈھائی ہزار کے قریب کورونا وائرس سے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔
ایسی صورتحال میں انتہائی خوفناک تصویر ہسپتال سے سامنے آرہی ہے ، ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔
کورونا کی خوفناک تصویر نے لوگوں کو اس قدر خوفزدہ کردیا ہے کہ ہسپتال کے کارکن بھی لاش کے قریب جانے سے ڈر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا کے مریضوں کے لیے 'ریمیڈیسور' پر نظرثانی
وائرل ویڈیو کے مطابق رات کے وقت ایک شخص کی موت ہوگئی، مرنے سے قبل وہ بہت دیر تک روتا رہا، اس نے ڈاکٹر کو بلایا، مگر کوئی نہیں آیا۔یہاں تک اس کی موت ہوگئی اور اس کی لاش دن بھر اسی طرح پڑی رہی۔
کووڈ 19 کے ایک مریض نے بتایا کہ یہاں ایک ماہ سے زائد سے لوگ زیر علاج ہیں۔ ان کا ذہن توازن خراب ہو رہا ہے۔