اردو

urdu

By

Published : Jul 3, 2020, 4:56 PM IST

ETV Bharat / bharat

میگھالیہ: مریضوں کی صحت یابی کی شرح 72.88 فیصد

ریاستی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر الیگزنڈر ایل ہیک نے کہا کہ کورونا کے نئے کیسز میں ایک مغربی گارو ہلس کے ضلع ہیڈکوارٹر تورا سے سامنے آیا ہے، جو حال ہی میں دہلی سے واپس آیا ہے۔

مریضوں کی صحت یابی کی شرح
مریضوں کی صحت یابی کی شرح

میگھالیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے چار نئے کیس سامنے آنے کے بعد جمعہ کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہوگئی، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 72.88 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔

ریاستی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر الیگزنڈر ایل ہیک نے کہا کہ کورونا کے نئے کیسز میں ایک مغربی گارو ہلس کے ضلع ہیڈکوارٹر تورا سے سامنے آیا ہے، جو حال ہی میں دہلی سے واپس آیا ہے۔ وہ تورا کے کورونا کیئر سنٹر میں داخل ہے۔ اس کے علاوہ جمعرات کے روز ضلع ری-بھئی میں تین افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سرگرم کیسوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر میں 154 نئے پازیٹیو کیسز


اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا وائرس کی تعداد بڑھ کر 59 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 43 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک صرف ایک شخص کی موت اس بیماری سے ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details