اتراکھنڈ کے پٹورا گڑھ کے منسیاری علاقے میں دیہاتیوں کے بنائے گئے لکڑی سے بنے عارضی اسٹریچر پر ایک مریض کو ہسپتال پہنچایا گیا،کیوں کہ گاؤں کو ہسپتال سے جوڑنے والی سڑک مٹی کے تودے گرنے اور بارش کی وجہ سے بند ہوگئی۔
اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات دیکھے گئے، جہاں دیہاتیوں نے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے پیدل اور ٹھیلہ بنڈیوں کا سہارا لیا۔