اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوروپ سے آنے والے مسافر راست طورپر ایئر انڈیا کی ویب سائٹ سے ٹکٹ بک کراسکیں گے

وندے بھارت مشن کے تحت یوروپ سے واپسی کے خواہش مند بھارتی اب مقامی سفارتخانہ یا ہائی کمیشن کی فہرست میں آنے کا انتظار کئے بغیر راست طورپر ایئرانڈیا کی ویب سائٹ سے ٹکٹ بک کراسکیں گے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Jun 10, 2020, 10:31 PM IST

ایئر انڈیا نے آج بتایا کہ یوروپ سے وطن واپسی کے خواہشمند بھارتیوں کے لئے ویب سائٹ سے راست ٹکٹ بکنگ کی سہولت 10 جون کو بھارتی وقت کے مطابق دوپہر بعد 1:30بجے شروع ہوگی۔ 'پہلے آؤ، پہلے پاؤ' کی بنیاد پر مسافروں کو سیدھے ویب سائٹ سے بکنگ کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔

اس کے لئے شخص کا مقامی ہائی کمیشن دفتر میں رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ امریکہ اور کناڈا میں رہنے والے بھارتی شہریوں کیلئے پہلے ہی یہ سہولت شرو ع کی جاچکی ہے۔ ساتھ ہی اوور سیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ ہولڈروں کے لئے بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔

غیرممالک میں پھنسے بھارتیوں کو وطن لانے کے لئے چھ مئی سے شروع کئے گئے 'وندے بھارت مشن' کے پہلے دو مرحلوں میں صرف وہی لوگ ٹکٹ بک کراسکتے تھے، جن کا انتخا ب اس ملک میں واقع بھارتی سفارتخانہ یا ہائی کمیشن کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

ترجیحی فہرست میں نام آنے کے بعد مسافر کو سفارتخانہ کی طرف سے اس کی اطلاع ملتی تھی اور ٹکٹ کی بکنگ کے لئے ایئرلائنس ان سے رابطہ کرتا تھا۔ مشن کا تیسرا مرحلہ دس جون سے شروع ہورہا ہے جس کے تحت آہتہ آہستہ ترجیحی فہرست کا نظام ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details